7 مئی، 2023، 7:13 PM

مسقط، دوحہ اور نئی دہلی کی کتاب نمائش کے سربراہان تہران کا دورہ کریں گے

مسقط، دوحہ اور نئی دہلی کی کتاب نمائش کے سربراہان تہران کا دورہ کریں گے

34واں بین الاقوامی کتاب میلہ تہران کے ترجمان نے کہا ہے کہ تہران بین الاقوامی کتاب میلہ کا مسقط، دوحہ اور نئی دہلی کتاب میلوں کے سربراہان، تاجکستان اور وینزویلا کے ثقافتی وزراء دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 34واں بین الاقوامی کتاب میلہ تہران کی آج صبح کی پریس کانفرنس، وزارت ثقافت کے نائب وزیر یاسر احمدوند اور خانۂ کتاب کے سی ای او علی رمضانی کی موجودگی میں مصلی امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ میں منعقد ہوئی۔

احمدوند نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتاب نمائش 10 سے 20 مئی تک مصلی امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ میں "مستقبل پڑھنے والوں کا ہے" کے شعار کے ساتھ منعقد ہوگی۔ اس شعار کا مطلب ہے کہ ملک کا مستقبل پڑھنے پر منحصر ہے، کیونکہ تاریخی حقائق سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی، زیادہ پڑھنے اور لکھنے پر منحصر ہوتی ہے۔ کتاب میلہ، کتاب خوانی کی عادت ڈالنے اور کتاب سے مانوس ہونے کا ایک موقع ہے۔ امید ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت سے پبلشرز کی اچھی خدمات سے لوگ آگاہ ہوں گے اور یہ نمائش گاہ ثقافتی اور سماجی ترقی میں مؤثر ثابت ہوگی۔

News ID 1916324

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha